حکومتی ٹیم نے دہشت گردوں کی لسٹ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے حوالے کردی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق زمان پارک لاہور میں کمشنر لاہور کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے عمران خان سے ملاقات کی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ٹیم نے زمان پارک میں عمران خان کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم نے دہشت گردوں سے متعلق تمام شواہد عمران خان کی مذاکراتی ٹیم کے حوالے کیے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پولیس اور انتظامیہ کو سرچ آپریشن کی اجازت نہیں دی گئی، سرچ آپریشن کے لیے عمران خان نے شرائط رکھ دیں۔
ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور نے دہشت گردوں کی لسٹ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کے حوالے کی۔
حکومتی ٹیم عمران خان سے ملاقات کے بعد زمان پارک سے روانہ ہوگئی۔
Comments are closed.