بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہلم: خاتون نے بیک وقت 4 بیٹیوں کو جنم دیدیا

جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں خاتون نے بیک وقت 4 بیٹیوں کو جنم دیا ہے، بچیوں کی پیدائش نارمل ہوئی ہے۔

بورے والا کے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ تمام بچے صحت مند ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم کے ڈاکٹرز کے مطابق چاروں بچیاں اور ان کی ماں مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

چار بیٹیوں کی پیدائش پر والد اور والدہ دونوں خوشی سے نہال ہیں۔

بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش کا ڈرامہ کرنے والی افریقی…

نومولود بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ پہلے سے 2 بیٹے ہیں، 8 سال بعد اللّٰہ تعالیٰ نے کرم کیا اور بیٹیوں جیسی رحمتیں عطاء کیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ چاروں بچیاں صحت مند ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.