بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب ملک والد کی یاد میں غمزدہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈ شعیب ملک اپنے مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے غمزدہ ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے والد کی قبر پر موجود ہیں اور ہاتھ اُٹھائے اُن کے لیے دُعا کر رہے ہیں۔

شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرے والد، میرے  ہیرو، میرا چمکتا ہوا ستارہ، کاش! آپ میرے ساتھ ہوتے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’ابّو جان! آپ کا بیٹا آپ کو بہت یاد کررہا ہے۔‘

سابق کپتان کے رنجیدہ ٹوئٹ پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد اُنہیں حوصلہ دیتی ہوئے نظر آرہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ آنے والے سالوں میں بھی اپنے شوہر کو پریشان کرتی رہیں گی۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا۔

کھیلوں کی دُنیا کے اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.