بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم کا مادرِ ملت اور ایدھی کو خراجِ عقیدت

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح اور انسانیت کے مسیحا عبدالستار ایدھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح اور عبدالستار ایدھی صاحب کی تصویریں شیئر کی ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سب سے امیر، غریب آدمی (ایدھی صاحب) اور مادر ملّت (محترمہ فاطمہ جناح) کو یاد کریں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ان دونوں شخصیات کی ساری زندگی انسانیت اور ہمارے ملک کی بہتری کے گرد گھومتی رہی۔‘

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 54 ویں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

قومی کرکٹر نے لکھا کہ ’یہ دونوں ایک ایک متاثر کُن شخصیت کی حیثیت سے اس دُنیا سے رخصت ہوئے۔‘

بابر اعظم نے مزید لکھا کہ ’ہم آپ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیں گے۔‘

واضح رہے کہ انسانیت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے پانچ سال بیت گئے لیکن دہائیوں تک انسانیت کی بلاتفریق خدمت کرنے والے ایدھی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہیں۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان بابر اعظم کی شاندار پرفارمنس پر اُن کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 54 ویں برسی ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملیں تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.