بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پروگرام میں تلخ کلامی، قادرمندو خیل کا فردوس عاشق اعوان کو 58 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

پیپلزپارٹی رکن قومی اسمبلی قادرمندوخیل نے نجی ٹی وی پروگرام میں تلخ کلامی اور نوک جھونک پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے قادر مندو خیل سے ہاتھا پائی اور تلخ کلامی کی لیک ویڈیو پر کہنا ہے کہ بدزبانی کی وجہ سے مجھے سیلف ڈیفنس میں انتہائی قدم اٹھانا پڑا

نوٹس کے متن کے مطابق ٹی وی پروگرام میں فردوس عاشق نےمنتخب نمائندےکو تھپڑمارا، غلیظ زبان استعمال کی، فردوس عاشق اعوان 7روز میں معافی مانگیں ،58 ارب روپے ہرجانہ بھی ادا کریں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے…

لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ ہمارےکلائنٹ قادر مندوخیل اپنے حلقے میں قابل احترام شخصیت ہیں، پروگرام میں فردوس عاشق اعوان نے قادر خان مندوخیل پر من گھڑت الزامات لگائے۔

فردوس عاشق اعوان اور پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندو خیل کے درمیان کرپشن کے الزامات پر نجی چینل کے پروگرام میں تلخ کلامی ہوگئی۔

کہا گیا کہ قادرخان مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کو کرپشن کا آئینہ دِکھایا تو آپے سے باہر ہوگئیں۔

 نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ فردوس عاشق اعوان قادر مندوخیل سے تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگیں اور معافی نامہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں شائع کرایا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندو خیل سے ہاتھا پائی اور تلخ کلامی کی ویڈیو لیک ہوگئی تھی۔

فردوس عاشق اعوان کا اس ویڈیو پر ردعمل میں کہنا تھا کہ جو ویڈیو لیک کی گئی ہے وہ سلیکٹو ہے اسی لیے وہ چاہتی ہیں کہ مکمل ویڈیو لیک ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.