بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور، آئندہ ہفتے کے دوران موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

لاہور میں مون سون کا آغاز ہوگیا، شہر کے بعض علاقوں میں بوندا باندی ہوئی اور کہیں بادل چھا گئے۔

لاہور میں بادلوں اور بوندا باندی کے باوجود گرمی اور حبس برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15جولائی سے مون سون کی پہلی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر بھر میں توقع کی جارہی ہے کہ کل سے ہی موسلادھار بارشوں کا آغاز ہوجائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.