بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: چوری شدہ موٹر سائیکلیں نشے کے عوض دینے کا انکشاف

کراچی سے ایک گروہ کے چوری شدہ موٹر سائیکلیں کوڑیوں کے دام اور نشے کے عوض دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مطلوب موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کر لیا۔

کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا، عزیز آباد، گلشن شمیم میں ملزمان شہری سے نئی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) عارف اسلم راؤ کے مطابق گرفتار کیئے گئے ملزمان مختلف مقامات سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ چوری شدہ موٹر سائیکلیں چیکو باغ ساکران لے جائی جاتی ہیں، ان لفٹرز کو ایک موٹر سائیکل کے بدلے 2 ہزار روپے اور 15 گرام نشہ ملتا ہے۔

ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے لگے تو نوجوان نے ڈاکو کو پکڑ لیا

ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل عارف اسلم راؤ نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان میں موجود منشیات فروش گینگ موٹر سائیکلیں خریدتا ہے، گینگ کے 4 کارندے پہلے بھی گرفتار کیئے جا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.