بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کشمیر کے حقیقی وکیل ہیں: بزدار

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کشمیر کے حقیقی وکیل ہیں، انہوں نے مسئلہ کشمیر پر جرأت مندانہ مؤقف اپنایا ہے۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے مودی سرکار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیر کی بات کی۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے فیصلے مشاورت سے کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ سابق حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کرنے کی مذموم کوشش کی، ماضی کے حکمرانوں نے کشمیری عوام کے مفادات پر تجارت کو ترجیح دی۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جعل ساز الیکشن میں کشمیر کے جعلی وکیل بن کر عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے، عمران خان نے مسئلہ کشمیر ہر بین الاقوامی فورم پر بھرپور طریقے سے اٹھایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اولمپین نوید عالم قومی ہیرو ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پوائنٹ اسکورنگ اپوزیشن کو زیب دیتا ہے، نہ یہ قومی مفاد میں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اور پاکستانی قوم پوری قوت کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.