بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبر پختونخوا میں آج سے دسویں اور بارہویں کے امتحانات

خیبر پختون خوا میں آج سے دسویں اور بارہویں کا امتحانات شروع ہو گئے، صوبے کے تمام 8 بورڈز کے 14 لاکھ 15 ہزار 360 طلباء اور طالبات امتحان دے رہے ہیں۔

خیبر پختون خوا کے محکمہ تعلیم کے مطابق کورونا وائرس کے باعث امتحانات کو صرف لازمی مضامین تک محدود کیا گیا ہے۔

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور اور پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات آج سے شروع ہو گئے۔

دسویں کے طلبہ 4 اور بارہویں کے طلبہ 3 مضامین میں امتحان دے رہے ہیں۔

محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ دسویں جماعت کے طلبہ کا آج سائنس، فزکس اور بارہویں کے طلباء کا ایجوکیشن کا پرچہ ہے۔

شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام بورڈ کے سپلیمنٹری امتحانات دو تین ماہ بعد ہوں گے۔

خیبر پختون خوا کے محکمہ تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔

محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ امتحانی عملے کی ڈیوٹی کورونا وائرس کی ویکسی نیشن سےمشروط ہے، امتحانی مراکز میں موبائل فون اور دیگر برقی آلات پر پابندی عائد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.