بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلدیاتی اداروں کی عدم بحالی، لاہور ہائیکورٹ میں سماعت مقرر

سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بلدیاتی ادارے بحال نہ ہونے کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ میں بلدیاتی نمائندوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک بلدیاتی نمائندوں کی درخواستوں پر 12 جولائی کو سماعت کریں گی۔

اسلام آباد ( رپورٹ:رانا مسعود حسین) عدالت عظمی…

بلدیاتی نمائندوں کی درخواستوں میں چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری بلدیات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے کا ایکٹ کالعدم قرار دے دیا۔

بلدیاتی نمائندوں نے استدعا کی ہے کہ عدالتِ عالیہ بلدیاتی ادارے بحال کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے۔

درخواست گزاروں نے یہ استدعا بھی کی ہے کہ لاور ہائی کورٹ منتخب نمائندوں کو بلدیاتی اداروں کے دفاتر میں ڈیوٹی کا حکم بھی دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.