بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں 15جولائی سے مون سون کی پہلی بارش متوقع

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15جولائی سے مون سون کی پہلی بارش متوقع ہے۔

15سے 17جولائی مون سون کا پہلا اسپیل کراچی میں برس سکتا ہے، کراچی میں معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ مون سون میں…

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں 10سے22 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال کے شمال مغرب میں 11جولائی کو بن سکتاہے، مون سون کی نمی والی ہوائیں گجرات کے راستے پاکستان میں داخل ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ 12جولائی کو تھرپارکر اور ارگرد کے علاقوں میں بادل برس سکتےہیں،  12جولائی کو کراچی میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.