بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول 3 بار امریکا جائیں، عمران 5سال پورے کرینگے: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے متعلق کہنا ہے کہ ایک بار نہیں بلاول بھٹو زرداری 3 بار امریکا جائیں، وزیرِ اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

راول پنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے خواہش مند ہیں، افغانستان کے لوگ جو فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی سر زمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف خود امن کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ویکسینیشن والے لوگوں کیلئے طورخم بارڈر کھلا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی کو ٹیلیفون کیا ہے اور ان پر مبینہ چاقو سے حملے کے متعلق پوچھا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے، آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن اور حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت ان شاء اللّٰہ عمران خان ہی بنائیں گے، عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر میں مہم پر جاؤں گا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ نالہ لئی منصوبہ 3 سال میں مکمل ہو رہا ہے، غریب لوگوں کی تقدیر بدلی جا رہی ہے۔

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے…

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بات ہو گئی، وقار النساء کالج کو اسی ماہ یونیورسٹی بنا دیں گے۔

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ 5 اگست کا قانون واپس لیے جانے تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہو گی، وزیرِ اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا کیس اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں اٹھایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.