جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں خاتون نے بیک وقت 4 بیٹیوں کو جنم دیا ہے، بچیوں کی پیدائش نارمل ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم کے ڈاکٹرز کے مطابق چاروں بچیاں اور ان کی ماں مکمل طور پر صحت مند ہیں۔
چار بیٹیوں کی پیدائش پر والد اور والدہ دونوں خوشی سے نہال ہیں۔
نومولود بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ پہلے سے 2 بیٹے ہیں، 8 سال بعد اللّٰہ تعالیٰ نے کرم کیا اور بیٹیوں جیسی رحمتیں عطاء کیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ چاروں بچیاں صحت مند ہیں۔
Comments are closed.