جمعرات 4؍ذیقعد 1444ھ25؍مئی 2023ء

جو شہید کی بےقدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو شہید کی بےقدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ہے۔

اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہیں، قوم کا قرض ہوتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ شہید کا لہو ملک کا فخر اور مٹی کی امانت ہوتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا ’تھو ہے سیاست دان کے بھیس میں چھپے غداروں پر۔‘

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان انتہائی ذہنی بگاڑ کا شکار ہیں۔ عمران خان کے اپنے گناہ اور زیادتیاں اس کا پیچھا کر رہی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان آج نواز شریف کے خلاف غلط کھیل کا اعتراف کر رہا ہے۔ نہ میں اور نہ نواز شریف انتقام پر یقین رکھتے ہیں۔ 

ن لیگی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم قدرت کے انتقام پر یقین رکھتے ہیں اور اب ہم وہی دیکھ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.