پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) میجر جنرل احمد شریف نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل سے متعلقہ سوال کا جواب دیا۔
نیوز بریفنگ کے دوران صحافی نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل سے متعلق سوال کیا۔
اس پر میجر جنرل احمد شریف نے جواب دیا کہ پاک فوج کا اندرونی تادیبی کارروائی کا نظام حقائق کی بنیاد پر چلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج اپنے لوگوں کے خلاف تادیبی کارروائیاں قیاس آرائیوں پر نہیں کرتی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آرمی سے متعلق خبر کا مصدقہ ذریعہ صرف آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز ہے۔
میجر جنرل احمد شریف نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے مفروضوں اور قیاس آرائیوں پر نہ جائیں، سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر کے فیک اکاؤنٹس بھی موجود ہیں۔
Comments are closed.