بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جسٹس (ر) ضیا پرویز ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے نئے چیئرمین منتخب

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے نئے چیئرمین کا انتخاب کر لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے بورڈ آف ٹرسٹی نے جسٹس (ر) ضیا پرویز کو نیا چیئرمین منتخب کرلیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بورڈ نے ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل پاکستان کے نئے ٹرسٹیز کا بھی انتخاب کیا، بورڈ کے نئے ٹرسٹیز کا انتخاب 3 سال کے لیے کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ بورڈ آف ٹرسٹی نے ایڈووکیٹ دانیال مظفر کو قانونی امور کا نمائندہ مقرر کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل پاکستان کے نئے چیئرمین کا انتخاب بورڈ کے10 ستمبر کےاجلاس میں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.