جمعہ12؍ربیع الاوّل 1445ھ29؍ستمبر 2023ء

جاپان: سفاری پارک میں شیر کے حملے سے ملازم ہلاک

جاپان کے ایک سفاری پارک میں شیر کے حملے سے ایک ملازم ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی ویب سائٹ ’دی جاپان ٹائمز‘ کے مطابق فوکوشیما میں شیر کے حملے سے چڑیا گھر کا کارکن، 53 سالہ کینیچی کاٹو ہلاک ہو گیا۔

امکان ہے کہ کھانا کھلانے کے دوران شیر نے ملازم پر حملہ کیا۔

مقامی پولیس اور چڑیا گھر کے نائب صدر نوریچیکا کماکوبو کے مطابق ہلاک ہونے والے ملازم کے جسم پر حملے کے متعدد نشانات ہیں جبکہ سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج میں ایک شیر کو کارکن پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

چڑیا گھر کے نائب صدر کماکوبو کے مطابق کاٹو ایک تجربہ کار کارکن تھا جس نے چڑیا گھر میں 25 سال سے زائد عرصہ کام کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملازم شیر کے پنجرے کے اندر بے ہوش ملا تھا، اس کی گردن سے خون بہہ رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.