جمعہ 19؍ربیع الاول 1445ھ6؍اکتوبر 2023ء

جدہ: PIA کے ایک اور بوئنگ 777 طیارے میں آتشزدگی

جدہ میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ایک اور بوئنگ طیارے میں آتش زدگی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد طیارے کی لاہور روانگی روک دی گئی۔

ذرائع کے مطابق طیارے سے منسلک رن وے پر موجود اے پی یونٹ میں آگ لگ گئی تھی] واقعہ گزشتہ شب جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 760 کی روانگی کے وقت پیش آیا، طیارے کو رات 9 بجے روانہ ہونا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بوئنگ طیارہ ملتان سے جدہ پہنچا تھا، واقعہ کے بعد پرواز کی روانگی روک دی گئی اور ایئر پورٹ پر موجود 275 مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔ 

جدہ سے لاہور کی پرواز کی ممکنہ روانگی میں 28 گھنٹوں کی تاخیر ہوئی ہے، مسافروں کی روانگی آج شب 11 بجے متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اندرون و بیرونِ ملک پی آئی اے کے طیاروں میں آتش زدگی کا گزشتہ 3 روز کے دوران یہ چوتھا واقعہ ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان رابطے کے باوجود مؤقف کے لیے دستیاب نہ ہو سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.