جمعہ 19؍ربیع الاول 1445ھ6؍اکتوبر 2023ء

پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں آج ’دا فائینسٹ کٹر‘ پیش ہو گا

آرٹس کونسل کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آج 28 واں روز ہے۔

پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے سلسلے میں آج رات 8 بجے مقامی گروپ کی جانب سے پلے ’دا فائینسٹ کٹر‘ پیش کیا جائے گا۔

’دا فائینسٹ کٹر‘ تھیٹر پلے ایک درزی کی کہانی ہے جو اپنی مہارت کا جادو دکھا کر لوگوں کو حیران کرتا ہے۔

تھیٹر ڈرامے ’دا فائینسٹ کٹر‘ کے مصنف و ہدایت کار سید منتظر مظہر سلیمان ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 8 ستمبر سے شروع ہونے والا پاکستان تھیٹر فیسٹیول رواں ماہ 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.