جمعہ 19؍ربیع الاول 1445ھ6؍اکتوبر 2023ء

مجاہدہ حسین بی بی شہید کیلئے تمغۂ مجاہد حیدری کا اعلان

مجاہدہ حسین بی بی شہید کے لیے تمغۂ مجاہد حیدری کا اعلان کیا گیا ہے۔

مجاہدہ حسین بی بی شہید کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے پونچھ سے تھا، 1947ء میں مجاہدہ حسین نے عزم و ہمت اور دلیری کی داستان رقم کی۔

مجاہدہ حسین بی بی شہید نے جہادِ کشمیر میں رضاکارانہ طور پر حصہ لیا تھا، 3 اکتوبر 1947ء کو مجاہدہ حسین شہید 5 آزاد کشمیر رجمنٹ میں سپاہی کے طور پر بھرتی ہوئیں۔

4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب مجاہدہ حسین شہید اُس ہر اول دستے کا حصہ بنیں جن کے پاس چند تلواریں اور بندوقیں تھیں۔

دشمن کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے مجاہدہ حسین نے 7 اکتوبر 1947ء کو جامِ شہادت نوش کیا۔

مجاہدہ حسین شہید کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغۂ مجاہد حیدری سے نوازا گیا ہے۔

مجاہدہ حسین کو دیا گیا اعزاز تیسرے بڑے فوجی اعزاز ستارۂ جرأت کے برابر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.