منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کن مقدمات کی سماعت ہو گی؟ لسٹ جاری

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کے اہم مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی۔

عدالت کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق  3 اکتوبر کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس کی فل کورٹ سماعت ہو گی۔

فیول پرائس اور ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے خلاف 1 ہزار سے زائد درخواستوں پر سماعت 2 اکتوبر کو ہو گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا، جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس امین الدین خان بینچ میں شامل ہوں گے۔

پرویز الہٰی کو حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست پر سماعت جمعرات کو ہو گی۔

اس درخواست کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مسرت ہلالی اس بینچ کا حصہ ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.