اتوار 21؍ربیع الاول 1445ھ8؍اکتوبر 2023ء

خیبر پختونخوا: رواں برس 3911 افغان مہاجرین جرائم میں ملوث پائے گئے

خیبر پختونخوا میں رواں برس 3 ہزار 911 افغان مہاجرین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ 597 افغان مہاجرین پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کی کوشش میں گرفتار ہوئے۔

افغان کمشنریٹ کے مطابق امارت اسلامی حکومت کے قیام کے بعد افغان مہاجرین کی امد میں اضافہ ہوا اور پاکستان میں غیرقانونی طور پر7 لاکھ 75 ہزار افغان مہاجرین پاکستان داخل ہوئے۔ غیر قانونی مقیم افغانوں میں 51 فیصد خیبر پختونخوا میں رہائش پزیر ہیں۔

کمشنر افغان کمشنریٹ عباس خان کے مطابق ملک بھر میں 13 لاکھ جبکہ صوبے میں 6 لاکھ 48 ہزار 968 افغان مہاجرین کے پاس پی او آر کارڈ موجود ہے۔ 

ملک بھر میں 8 لاکھ 40 ہزار افغان مہاجرین کے پاس افغان سٹیزن کارڈ ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں 3 لاکھ 70 ہزار افغان مہاجرین کے پاس افغان سٹیزن کارڈ موجود ہے۔

دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا کے 105 مساجد میں افغان مہاجرین بطور پیش امام موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.