جمعہ 19؍ربیع الاول 1445ھ6؍اکتوبر 2023ء

کراچی: آئندہ 4 روز موسم انتہائی گرم رہنے کی پیشگوئی

موسم کا حال بتانے والوں نے جنوبی سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کر دی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت جنوبی سندھ کے مختلف علاقوں میں آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدر آباد، سجاول، تھر پاکر اور عمرکوٹ میں ان ایام میں پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم ہفتے اور اتوار کو انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں دن کے وقت سمندری ہوائیں معطل جبکہ شام کے اوقات میں بحال ہونے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.