ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

ایشین گیمز کرکٹ: پاکستان کو ہرا کر افغانستان فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کو شکست دے کر افغانستان فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ہینگزو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے افغانستان کو جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے عمیر یوسف 24 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عرفات منہاس 14 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے، عامر جمال نے 14 اور روحیل نذیر نے 10 رنز بنائے۔

میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت قاسم اکرم کر رہے ہیں۔

پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.