جمعہ 19؍ربیع الاول 1445ھ6؍اکتوبر 2023ء

محسن نقوی کا قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پہلے میچ پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا کمبی نیشن بہترین ہے اور کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔ قومی کھلاڑیوں سے بہترین ٹیم ورک اور پرفارمنس کی امید ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ان شا اللّٰہ پاکستانی شاہین کرکٹ ورلڈ کپ 2023 جیت کر قوم کے دل بھی جیتیں گے، پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.