منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

پاکستان سے وارم اپ میچ، کین ولیمسن آج صرف بیٹنگ کرینگے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن آج پاکستان سے وارم اپ میچ میں صرف بیٹنگ کریں گے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا وارم اپ میچ حیدر آباد دکن میں کھیلا جائے گا۔

وارم اپ میچ میں تمام 15 کھلاڑی دستیاب ہوں گے اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن یہ میچ کھیل کر اپنی فٹنس کا اندازہ لگائیں گے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں حیدر آباد کے 6 فٹ 9 انچ لمبے قد والے فاسٹ بولر نے شرکت کی۔

کین ولیمسن گھٹنے کی سرجری کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میچ نہیں کھیلیں گے، ان کی انجری کے بعد واپسی دھیرے دھیرے ہو گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ میں کین ولیمسن بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ بھی کریں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈز نے کہا ہے کہ ہم پہلے یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ولیمسن مکمل میچ فٹنس حاصل کر لیں، ان کا انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے درکار فٹنس معیار حاصل کرنا اہم ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حیدر آباد دکن میں آج سارا دن موسم ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.