بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے، اب اسمبلی میں فیصلہ ہو گا۔
جاری کیئے گئے ایک بیان میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال تحریک کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو مقابلہ کر لیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قواعد کے مطابق تحریک 20 اکتوبر کو اسمبلی میں پیش ہو جائے گی۔
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ جام کمال نے عبدالقدوس بزنجو کو بطور اسپیکر غیر جانبدار رہنے اور حلف کی پاسداری کا مشورہ دیا ہے۔
بی اے پی کے ناراض رکن ظہور بلیدی کہتے ہیں کہ تحریک پر 14 ارکان کے دستخط ہیں، جام کمال کا تحریک کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ ان کا حق ہے۔
Comments are closed.