وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ آج تمام بند راستوں کو کھول دیا جائے گا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان کسی قسم کا کوئی ٹکراؤ نہیں ہوگا۔
ایک بیان میں نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری کے بعد مظاہرین پرامن طور پر احتجاج ختم کردیں گے، معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت احتجاجی ریلی کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور اور مشاورت کریگی۔
دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، تمام بند راستے کھول دیے جائیں گے، کالعدم تنظیم کے شرکاء منگل تک مریدکے میں بیٹھیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرین کے مطالبات کا جائزہ لے کر منگل تک پر امن طریقے سے معاملہ حل کرلیا جائیگا۔
Comments are closed.