ہفتہ 25؍شعبان المعظم 1444ھ18؍مارچ 2023ء

تحریک انصاف فرانس کا قافلہ برسلز یورپین پارلیمنٹ کے سامنے اجتجاج کیلئے روانہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فرانس کا ایک قافلہ برسلز یورپین پارلیمنٹ کے سامنے آج اجتجاج کیلئے روانہ ہو گیا۔

پاکستان تحریک انصاف یورپ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر پولیس گردی اور پاکستان میں سیاسی مقدمات کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا۔

روانہ ہونے والے وفد میں شامل معروف کاروباری سیاسی سماجی شخصیت ابراہیم ڈار، سابق صدر عمر رحمان، یاسر قدیر، معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی اور یاسر خان، خواتین میں شبانہ چوہدری، نینا خان اور آصفہ ہاشمی شامل تھے۔

مختلف رہنماؤں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف الیکشن میں ہے۔ یورپین پارلیمنٹ اور دیگر ممالک کو پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.