یورپ آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کیلئے پیرس میں سربراہ اجلاس ہوا۔ کشتیوں کو روکنے کیلئے برطانیہ اور فرانس کے درمیان 479 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ ہوا۔
اس موقع پر برطانوی وزیراعظم رشی سونک اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کے ساحلی علاقوں سے تارکین وطن کو ہٹانے کے لیے نئے حراستی مرکز کی تعمیر کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انتہائی تربیت یافتہ سیکڑوں نئے انفورسمنٹ آفیسرز ساحلوں پر تعینات کیے جائیں گے۔ چھوٹی کشتیوں کو روکنے کیلئے مستقل موبائل پولیسنگ یونٹ قائم کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ساحلوں پر نظر رکھنے کیلئے ڈرون، طیاروں، گشت اور سرویلنس ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ، فرانس کو اگلےتین برسوں میں 479 ملین پاؤنڈ دے گا۔ گزشتہ برس فرانس سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے 45 ہزار افراد برطانیہ پہنچے تھے۔
ادھر برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما سرکیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ فرانس سے مہاجرین کی واپسی کے معاہدے کے بغیر صورتحال مزید خراب ہوگی۔
Comments are closed.