اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

کپتان لاہور قلندرز کی بطور 12ویں کھلاڑی ذمہ داری نبھانے کی تصاویر وائرل

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں لیگ مرحلے کے آخری میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دے دی، قلندرز کی ٹیم کی کپتانی ڈیوڈ ویسا نے کی جبکہ شاہین آفریدی نے آرام کیا۔

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کےلیے 197 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں قلندرز کی ٹیم 110 پر آل آؤٹ ہوگئی، یوں کراچی کنگز نے اس میچ میں واضح مارجن سے فتح سمیٹی۔ 

میچ میں لاہور قلندرز کے مستقل کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بطور 12ویں کھلاڑی ذمہ داری نبھانے کی تصاویر وائرل ہوگئیں، جسے مداحوں نے بھی خوب پسند کیا۔

شاہین آفریدی کی تصاویر لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہی شیئر کی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.