اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج کی ڈی سی کیماڑی آفس پر حملے کے مقدمے میں گرفتاری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کو 18 جنوری کو سائٹ اے تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ارسلان تاج کو پیر کی صبح ریمانڈ کےلیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

کراچی کے ضلع کیماڑی کے سائٹ اے تھانے میں ایف آئی آر نمبر 28/2023 رواں سال 18 جنوری کو درج کی گئی تھی جس میں زیر دفعہ 380، 427، 324، 149، 147، 148، 186 اور 506 بی کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے بھی عائد ہے۔

مقدمہ ڈی سی آفس کے ملازم کاشف مبین کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں میں پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی، بلال غفار، عطا اللّٰہ، سعید آفریدی، شبیر قریشی، حیدر خلیل، حضرت خلیل، اسلام خلیل، برہان، طارق خان، معراج، مؤمن خان، قادر پٹھان، ادریس آفریدی، فیاض یوسفزئی، چوہدری زبیر، قیصر اعوان اور دوا خان پر اسلحہ، لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے لیس کارکنوں کی قیادت کرنے کا الزام ہے۔

ان افراد نے ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران متعدد افراد زخمی ہوئے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق اس مقدمے میں ارسلان تاج کا نام شامل نہیں، تاہم انہیں نامعلوم ملزم کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ جنہیں مدعی یا عینی شاہدین شناخت کرسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.