پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

’یہ ہماری زمین ہے، تمھاری نہیں‘، جنوبی بھارت میں زبان کے نام پر جھگڑا

بھارت میں ہندی اور دیگر علاقائی زبانوں بالخصوص جنوبی بھارت کی زبانوں کے حوالے سے کافی ٹکراؤ والا معاملہ ہے۔ ایسے ہی ٹکراؤ پر جنوبی بھارت میں جھگڑا ہوگیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

اس کا ایک عملی اور تازہ ترین مظاہرہ گزشتہ روز اس وقت نظر آیا جب جنوبی ریاست کرناٹک کے صدر مقام بنگلور میں ایک آٹو ڈرائیور اور ایک خاتون کے درمیان ہندی بمقابلہ کناڈا زبان بولنے کے معاملے پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اس واقعہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ 26 سیکنڈز کی اس ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آٹو ڈرائیور نے خاتون سے ہندی میں گفتگو کرنے سے انکار کیا اور خاتون کو کناڈا میں جواب نہ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس آٹو ڈرائیور نے خاتون سے کہا کہ وہ کناڈا زبان میں گفتگو کرے، خاتون کے انکار پر اس شخص نے کہا کہ ’یہ ہماری زمین ہے، تمھاری نہیں۔‘

خاتون نے اس دوران نہ صرف ویڈیو ریکارڈنگ کی بلکہ کناڈا زبان میں گفتگو سے انکار بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.