پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

افغانستان کیخلاف سیریز، شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیے جانے کا امکان

افغانستان کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئٹنی سیریز میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان کے ساتھ شاہین آفریدی کو آرام دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کو آرام دینے کی تجویز ہے۔

وقت مانگنے کے بعد شاہین آفریدی نےنجم سیٹھی کو مثبت اشارہ دے دیا۔

ذرائع نے کہا کہ ٹیم کے اعلان سے قبل کھلاڑیوں کو آرام دینے سے متعلق حتمی مشاورت ہوگی، شاہین شاہ آفریدی کے آرام کی صورت میں قیادت شاداب خان کو ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ محمد نواز کی جگہ عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ احسان اللّٰہ، فہیم اشرف، شان مسعود اور صائم ایوب کی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات بھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.