پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

پی ایس ایل 8، غیر ملکی کھلاڑیوں کو دم پخت پسند آگیا

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دم پخت پسند آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی، غیر ملکی کھلاڑی جمی نیشم اور ٹام کوہلر کیڈمور دم بخت کھا رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹر جمی نیشم نے جاوید آفریدی کے ٹوئٹ کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت مزیدار ہے۔

17 مارچ کو کوالیفائر ہارنے والی اور پہلا ایلی منیٹر جیتنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی نے کوالیفائر مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ایونٹ میں 16 مارچ کو پہلا ایلیمنیٹر پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.