پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

کندھ کوٹ: 2 مغوی پولیس اہلکار بازیاب کرا لیے گئے

سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں 2 روز قبل اغواء کیے گئے 2 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔

ایس ایس پی کندھ کوٹ کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد مغوی پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرایا گیا ہے۔

پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کچے کے علاقے درانی مہر میں آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران ڈاکؤوں کے ٹھکانوں کو گرا کر آگ لگا دی گئی۔

ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا تھا کہ مغوی پولیس اہلکاروں کو جلد بازیاب کروا لیا جائے گا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں بھیو گینگ کے ڈاکو اہلکاروں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں گھر گھر تلاشی جاری ہے۔

واضح رہے کہ پولیس اہلکار عبدالغفار اور سجادجکھرانی کو 2 روز قبل دوڑ چیک پوسٹ سے اغواء کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.