پیر29؍ربیع الاول 1445ھ16؍اکتوبر 2023ء

بیجنگ: چینی وزیرِ خارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے آج روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ولاد یمیر پیوٹن کے دورہ بیجنگ سے قبل دونوں کی ملاقات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوئی۔

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف سمیت روس کا اعلیٰ سطحی وفد چین میں موجود ہے جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا دورۂ چین بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ چین اپنی عالمی رسائی کو بڑھانے والے اہم منصوبے ’بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی)‘ کی ایک دہائی مکمل ہونے پر  منگل سے بدھ 130 ممالک کے نمائندوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.