بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت میں فصلوں کو لگنے والی آگ فضائی آلودگی کا سبب قرار

ناسا نے بھارت میں فصلوں کو لگنے والی آگ کو فضائی آلودگی کا سبب قرار دے دیا۔

ناسا کا کہنا ہے کہ شمالی بھارت میں فصلوں میں لگی آگ کے دھوئیں نے دلی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، بھارت میں فصلوں کو لگنے والی آگ نے فضائی آلودگی کی بڑھتی سطح میں کردار ادا کیا۔

بھارتی ریاست ہریانہ میں فضائی آلودگی کے پیش نظرحکام کی تمام اسکول بند کرنے کی ہدایت کردی ، 17 نومبر تک تمام تعمیراتی سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ کوئلوں کےاستعمال پر پابندی کے باوجود بھارت اسموگ پر قابو پانے میں ناکام رہا، بھارت کی نااہلی کے باعث پنجاب میں اسموگ سے اثر پڑرہا ہے۔

ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں فضائی آلودگی پر پاکستان اجلاس کی میزبانی کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ساؤتھ ایشین کوآپریٹو انوائرمنٹ پروگرام کے اجلاس کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.