بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ کے پابندی کے فیصلے پر حماس کا ردعمل

برطانیہ کے پابندی کے فیصلے پر حماس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی غاصبیت کی طرفداری کرنے والے برطانیہ کا اقدام مکمل طور پر متعصبانہ ہے۔

حماس عہدیدار سمیع ابو زہری کا کہنا ہے کہ برطانوی اقدام اسرائیلی بلیک میلنگ اور ڈکٹیشن کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہے۔

برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس جدید ہتھیار، دہشت گردی کی تربیت کی سہولتیں موجود ہیں۔

 سمیع ابو زہری کا کہنا ہے کہ عالمی قانون جبری قبضے کے خلاف تمام ذرائع بشمول مسلح مزاحمت کا حق دیتا ہے۔

حماس کے  عہدیدار نے کہا کہ عالمی قانون کے تحت مقبوضہ علاقےکے لوگ مزاحمت کا حق رکھتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.