بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جرمنی اور ہالینڈ افغان محکمہ تعلیم و صحت کے اسٹاف کی تنخواہیں خود ادا کریں گے

جرمن دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جرمنی اور نیدرلینڈز افغان محکمہ تعلیم و صحت کے اسٹاف کی تنخواہیں خود ادا کریں گے۔

افغان ملازمین کی تنخواہوں کے لیے دی جانے والی امداد طالبان حکومت کو نہیں دی جائے گی۔

ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے بھی اساتذہ اور ڈاکٹرز کی تنخواہیں براہ راست اکاؤنٹس میں منتقل کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

افغانستان کے لیے جرمنی اور نیدرلینڈز کے خصوصی نمائندوں نے وفد کے ہمراہ گذشتہ روز افغان نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر اور نگراں وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.