بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کے تمام اعتراضات دور ہوچکے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر الیکشن کمیشن کے تمام اعتراضات دور ہوچکے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ این اے 133 اور دیگر ضمنی الیکشن میں ہمیں چاہیے کہ ای وی ایم استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ فیصلہ دے چکی ہے، اگلے انتخابات الیکٹرانک مشین پر ہوں گے، الیکشن کمیشن اگلے انتخابات کے لئےتیاریاں کرے، مشکلات دور کرلی جائیں گی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ غریبوں کے معاشی قتل کے لیے پارلیمنٹ ربر اسٹیمپ بنادی گئی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے تمام اعتراضات دور ہوچکے ہیں، اگر کوئی اور اعتراض ہے تو وہ بھی دور ہوجائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ دنیا میں بے شمار کمپنیاں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بناتی ہیں، الیکشن کمیشن اشتہار دے بہت سی کمپنیاں آجائیں گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب کے نئے پاکستان کے غریب عوام کے حقوق سلب کرلیے ہیں۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ موبائل فون چلانے والے کو مشین کےلئے خاص ٹریننگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں بہت عرصے سے ای وی ایم استعمال ہورہا ہے لیکن آئی ووٹنگ نہیں ہے، انٹرنیٹ ووٹنگ کی سہولت دینے والا پاکستان پہلا ملک ہوگا، جس کا پروسیجر مکمل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.