بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے بڑھ گئی

ملک میں سونے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا، فی تولہ قیمت 600 روپے بڑھ گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ 24 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 1.19 فیصد بڑھی، جبکہ یہ اگست کے مقابلے میں 0.72 فیصد کمی تھی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 514 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 824 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 2 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 858 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.