بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مانسہرہ پولیس کو جنگل سے لڑکی کی لاش، 2 سالہ بچہ اور خط مل گیا

مانسہرہ کے شیرو گلی جنگل سے لڑکی کی لاش ملی ہے، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

مانسہرہ پولیس کے مطابق جنگل سے ملی لڑکی کی لاش کے پاس سے 2 سالہ بچہ بھی ملا ہے جس نے اپنا نام سعد بتایا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم اس کے قریب سے ایک پرچہ ملا ہے۔

لانڈھی کے جوڑے نے ہتک آمیز سلوک پر بیٹے اور بیٹیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کے پاس ملے پرچے میں تحریر ہے کہ یہ اس کے کرتوتوں کی وجہ سے ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے خاتون کے ورثا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.