بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان، شہزاد اکبر برطانیہ میں بے عزت ہونے کی تیاری کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب اور شہزاد اکبر برطانیہ میں بے عزت ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے بیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ 3 سال میں ایک بھی الزام کا آدھا ثبوت نہیں پیش کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر برطانیہ سے بےعزت ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ غریبوں کے معاشی قتل کے لیے پارلیمنٹ ربر اسٹیمپ بنادی گئی۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر صاحب، ایک مسودہ براڈ شیٹ میں رنگے ہاتھوں’کمائی‘ کرتے پکڑے جانے پر بھی بنائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک مسودہ برطانیہ میں شہباز شریف کے ہتک عزت کے مقدمے میں رسوائی کا بھی بنائیں، یہ 3 سال میں ایک بھی الزام کا آدھا ثبوت نہیں پیش کر سکے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب کے نئے پاکستان کے غریب عوام کے حقوق سلب کرلیے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ‎شہزاد اکبر صاحب جلد بیروزگار ہونے والے ہیں جبکہ عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان بھی جھوٹ کے ریکارڈ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایک مسودہ اپنی ڈسکہ الیکشن چوری پر بھی تیار کروائیں، پاکستان تحریک انصاف صرف لاقانونیت اور فاشزم کے بیانیے پر کار بند ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.