بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فرانس میں کم عمر پاکستانی طالب علم کا اعزاز، گولڈ میڈل سے نوازا گیا

فرانس میں پاکستانی نژاد کم عمر نوجوان سید ایمان شعیب نے اپنے کالج میں نمایاں پوزیشن لینے پر انھیں گولڈ میڈل دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کی معررف روحانی شخصیت ڈاکٹر کمال حسین کے بیٹے سید ایمان شعیب نے 17ستمبر تا 17نومبر  (2ماہ) میں فرانس کے کالج ( COLLEGE VOLTAIRE) میں آٹھویں کلاس کے تمام مضامین میں نمایاں پوزیشن لیا جس پر گولڈ میڈل دیا گیا۔

سید ایمان شعیب نہایت ہی ذہین طالب علموں میں شمار ہوتے ہیں جس کے باعث ان کے والدین اور پاکستانی کمیونٹی اس حوالے سے انھیں ایک قابل فخر طالب علم سمجھتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.