بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روسی بمبار طیاروں کی امریکی ریاست الاسکا کے قریب پرواز

روس کے دو اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے الاسکا کے قریب پرواز کی ہے۔ روسی وزارت دفاع کا بیان میں کہنا ہے کہ روسی ٹی یو 95 اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے الاسکا کے قریب غیر جانبدار پانیوں (بین الاقوامی سمندری حدود) میں 10 گھنٹے طے شدہ پرواز کی۔

گزشتہ روز روسی صدر پیوٹن نے روسی فضائی حدود کے قریب مغربی فوجی طیاروں کی پرواز کی شکایت کی تھی۔ 

صدر پیوٹن نے کہا تھا کہ مغربی اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے روسی سرحد کے 20 کلومیٹر اندر پرواز کی۔

روسی صدر نے مزید کہا تھا کہ مغرب روس کی وارننگز کوبہت ہلکے انداز میں لے رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.