بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون صدر، مدت 1 گھنٹہ 25 منٹ

امریکا کی پہلی خاتون صدر کملا ہیرس سے صدارتی ذمے داریاں واپس لے لی گئیں۔ کملا ہیرس نے صدر جو بائیڈن کے میڈیکل چیک اپ کے دوران صدارت کا عہدہ سنبھالا تھا، وہ 1 گھنٹہ 25 منٹ تک عہدے پر فائز رہیں۔

اس طرح امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے امریکا کی پہلی خاتون صدر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

جوبائیڈن نے میڈیکل چیک اپ کے بعد صدارتی عہدہ دوبارہ سنبھال لیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیدن نے روٹین کلونو اسکوپی کے باعث صدارتی پاور کملا ہیرس کو دیں تھیں، وہ صدارتی اختیارات سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کے پاس انتہائی مختصر مدت کے لیے امریکی فوج اور جوہری ہتھیاروں کا کنٹرول بھی رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.