اتوار 14؍ربیع الاول 1445ھ یکم؍اکتوبر 2023ء

بھارت میں افغان سفارتخانہ آج سے بند کرنے کا اعلان

بھارت میں افغانستان کے سفارت خانے نے آج سے تمام سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے افغان سفارت خانے نے خط لکھ دیا ہے۔

افغان سفارت خانے نے خط میں لکھا ہے کہ افغان سفارت خانہ بند کرنے کی وجہ بھارت کا عدم تعاون ہے۔

افغان سفارت خانے کا کہنا ہے کہ بھارت افغان مفادات کے لیے خدمات کی توقعات پوری کرنے میں ناکام رہا۔

خطے میں افغان سفارت خانے نے کہا ہے کہ عملے اور وسائل میں کمی سے آپریشن جاری رکھنا چیلنجنگ ہو رہا ہے، سفارت کاروں کے لیے ویزہ تجدید بروقت نہ ہونا بھی معطلی کی وجوہات میں شامل ہے۔

افغان سفارت خانے کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفارت خانے کے عملے کے آپس کے جھگڑے کا بےبنیاد دعویٰ مسترد کرتے ہیں، کوئی بھی سفارت کار موجودہ بحران کو کسی تیسرے ملک میں پناہ حاصل کرنے کے لیے استعمال نہیں کر رہا، بھارت سفارت خانے کا کنٹرول ایک نگراں کی حیثیت سے سنبھالے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حالیہ مہینوں میں افغان سفیر اور دیگر سینئر سفارت کار بھارت سے بیرون ملک منتقل ہوئے ہیں۔

یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ افغان سفیر اور دیگر سینئر سفارت کار یورپ اور امریکا میں پناہ ملنے پر بھارت سے منتقل ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.