اتوار 14؍ربیع الاول 1445ھ یکم؍اکتوبر 2023ء

کراچی، پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں آج 3 شو پیش ہونگے

کراچی آرٹس کونسل میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آج 24 واں روز ہے۔

آرٹس کونسل کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے سلسلے میں آج  3 شوز پیش کیے جائیں گے۔

پہلا  تھیٹر ڈرامہ ’کوئی تیاری نہیں‘ شام 5 بجے پیش کیا جائے گا، اس کے ہدایت کار منیب الرحمٰن ہیں۔

کراچی آرٹس کونسل میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آج 23 واں روز ہے۔

دوسرا تھیٹر ڈرامہ ’فریب‘ شام 7 بجے پیش کیا جائے گا، ’فریب‘ کا موضوع دھوکے کی کہانی پر مبنی ہے۔

پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں تیسرا ڈرامہ آج رات 9 بجے پیش کیا جائے گا، تیسرے تھیٹر ڈرامے کا عنوان ’شام بھی تھی دھواں دھواں‘ ہے، یہ ایک رومانوی تھیٹر پلے ہے۔

’شام بھی تھی دھواں دھواں‘ بنگالی تھیٹر پلے سے ماخوذ کیا گیا ہے، جو اردو زبان میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول رواں ماہ 8 ستمبر کو شروع ہوا تھا جس کا اختتام 8 اکتوبر کو ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.