پیر 15؍ربیع الاول 1445ھ2؍اکتوبر 2023ء

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 2 لائنیں پھٹ گئیں، فراہمی آب متاثر

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 2 پائپ لائنیں پھٹ گئیں، جس کے باعث فراہمی آب متاثر ہوگئی۔

واٹر کارپوریشن ذرائع کے مطابق ضلع ٹھٹھہ میں واقع 72 انچ قطر کی آر سی سی کی لائن نمبر 2 اور لوہے کی پائپ لائن نمبر 5 پانی کے بیک پریشر کے باعث پھٹی۔

کے الیکٹرک کی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کے باعث پائپ لائنیں پھٹیں۔ 

کراچی واٹر کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق دونوں متاثرہ لائنوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.